
عالمِ کُفر ہے لوگوں کو خُدا ياد نہيں
نبی ۖ کو مانتے ہيں ليکن نبی ۖياد نہيں
مانگتے ہيں يہ فراوانیِ عيش ؤ عشرت
اِن کو فرعون کا قصہ بھی ذرا ياد نہيں
بُرج بنتے ہيں کشادہ يہاں محلوں جيسے
عاد کی قوم کا وہ حال انہيں ياد نہيں
نفسا نفسی کے اِس عالم ميں برباد ہوئے
تاريخ لوط ہے کيا ؟وہ بھی انہيں ياد نہيں
بس يہی ہے جو ہے رہنا ہے يہاں پہ ہم کو
مر کے پھر قبر ميں جانا ہے انہيں ياد نہیں
ہر زمانے ميں خُدا نے ہميں آزمايہ ہے
نوح والوں پہ جو گزری وہ ہميں ياد نہيں
آگيا پھر سے جہالت کا وہ دور ہم پہ حسن
جو سکھايا تھا نبی ۖنے وہ ہم کو ياد نہيں
Written by hkhan1
Similar Articles at PakFellows Blog:
About the author
Samah
Leave a Reply
2 comments
webhosting pakistan says:
March 19, 2012 at 12:49 am (UTC 5)
true…who is the poet?
Hassan says:
February 13, 2013 at 10:00 pm (UTC 5)
اسلام علیکم
جی ٰشاعر تو ایک ادنیٰ اور سادہ سا شخص ہے اور بذات خود جواب دے رہا ہے۔ پڑھنے اور پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ
حسن خان