Dil e Bekhabar Zara Hausla

کوئی ایسا گھر بھی ہے شہر میں جہاں ہر مکین ہو مطمئن!
کوئی ایسا دن بھی کہیں پہ ہے جسے خوفِ آمدِ شب نہیں!
یہ جو گرد بادِ زمان ہے ، یہ ازل سے ہے ، کوئی اب نہیں
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ !
یہ جو خار ہیں تیرے پاؤں میں ، یہ جو زخم ہیں تیرے ہاتھ میں
یہ جو خواب پھرتے ہیں در بدر یہ جو بات الجھی ہے بات میں
یہ جو لوگ بیٹھے ہیں جا بجا ، کسی ان بنے سے دیار میں
سبھی ایک جیسے ہیں سرگراں ، غمِ زندگی کے فشار میں
یہ سراب یوں ہی صدا سے ہیں ، اسی ریگزارِ حیات میں
یہ جو رات ہے تیرے چار سو، نہیں صرف تیری ہی گھات میں
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ !
تیرے سامنے وہ کتاب ہے جو بکھر گئی ہو ورق ورق
ہمیں اپنے حصے کے وقت میں ، اسے جوڑنا ہے سبق سبق
ہیں عبارتیں ذرا مختلف مگر ایک اصلِ سوال ہے
جو سمجھ سکو تو یہ زندگی کسی ہفت خواں کی مثال ہے
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ ! نہیں مستقل کوئی مرحلہ
کیا عجب کے کل کو یقین بنے یہ جو مضطرب سا خیال ہے
کسی روشنی میں ہو منقلب ، کسی سر خوشی کا نقیب ہو
یہ جو شب نما سی ہے بے دلی ، یہ جو زرد رو سا ملال ہے

امجد اسلام امجد

February 3rd, 2010 at 2:49 pm
Nice, thumbs up
February 4th, 2010 at 1:02 pm
Thank you
February 10th, 2010 at 8:49 pm
Loved this one, so beautifully written
nice sharing.