فیڈرل بورڈ کالج اگزامینشن برائے سال 2010
ہدایات
سونا منع ہے
پینا منع ہے
بڑے ہتھیار کا استعمال منع ہے
—————————————————————–
۔ اپنا نام لکھیئے 20 منٹ میں اور بیس الفاظوں میں
( صرف الفاظوں کی اجازت ہے ہندسے ممنوع ہیں)
۔ جنس ؟ ( ) مرد ( ) عورت ( ) واجبی
۔ آپکی عمر کا گروپ کونسا ہے ؟
( ) صفر سے کم ( ) صفر کے برابر ( ) صفر سے زیادہ
۔ اگر 2 جمع 2 کیا جائے تو کیا جواب آئے گا ؟
( ) 4 ( ) چار ( ) iv
۔ اگر کوئی آپکو ایک روپے یا سو پیسے دے تو آپ کیا لینگے
( ) ایک روپیہ ( ) سو پیسے
“خود” پر ایک مضمون لکھئے جو تین جملوں سے زیادہ نہ ہو
(اشارہ : میں ایک لڑکا ہوں اور میں ایک مضمون لکھ رہا ہوں)
۔ اگر A = B , B=C ہو تو B=A ؟
( ) صحیح ( ) غلط ( ) آؤٹ آف کورس
۔ اگر لنچ ٹائم میں کھانا کھا رہے تو ڈنر ٹائم میںکیا کھائیں گے ؟
( ) لنچ ( ) بریک فاسٹ ( ) مڈنائٹ اسنکس ( ) یا روزہ رکھیں گے
۔ یہ سوال نمبر کونسا ہے
( ) ایک ( ) چار ( ) انّیس ( ) گنا نہیں جا سکتا
۔ اگر 2+3= 5 ,تو کیا 3+2=5 ہے ؟
( ) کبھی نہیں ( ) میں اپنا کیلکیولیٹر بھول آیا ہے
۔ اس لفظ کی فل فارم لکھئے جتنی جلدی ممکن ہو سکےASAP
۔ انڈیا کا کیپیٹل کیا ہوگا
india , India , INDIA
۔ چاند پر سب سے پہلے کون اترا تھا ؟
مسٹر آرم اسٹرانگ ۔ مس آرم اسٹرانگ ۔ مسز آرم اسٹرانگ
۔ سب سے پہلے کون آیا ؟
انڈہ ۔ آملیٹ ۔ مرغی
۔ مسز عابد کا مسٹر عابد سے کیا رشتہ ہے ؟
باپ ۔ بھائی ۔ بیٹا ۔ بیٹی
۔ کسی بلڈنگ کی 12ویں منزل پر جانے کے آپ لفٹ کا کنسا بٹن پریس کرینگے ؟
۔ سورج انڈیا سے قریب ہے بنسبت امریکہ کہ ، کیونکہ ؟
سورج امریکہ سے چھوٹا ہے
آپ سورج کو دیکھ سکتے ہیں مگر امریکہ کو نہیں
میرے پاس سوچنے کو وقت نہیں ہے
۔ رات کو سورج کہاں جاتا ہے
بستر کی طرف
نائٹ کلب
وہ وہیں ہوتا ہے مگر اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آتا
میں نے اسکا پیچھا نہیں کیا
سورج سے خود پوچھ لو نا
ملک کے تمام معتبر سیاستدان بشمول نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، زرداری بھی اسی قسم کے پیپرز پاس کر کے قومی اسمبلی میں سرخ رو ہو چکے ہیں







June 1st, 2009 at 10:39 am
اوہووووو

بہت مشکل پرچہ ہے جی
کل سے حل کرنے کو کوشش کررہاہوں
کوئی بوٹی شوٹی لگوادیں تاکہ پاس ہوجاؤں
June 1st, 2009 at 7:55 pm
میرے پاس بوٹی ہوتی تو خود نہ حل کر لیتی ؟;)
اگر مولانا فضل الرحمان جیسے معتبر (اللہ معاف فرمائے) سیاسی لیڈر بننا چاہتے ہیں تو کوشش جاری رکھیں۔ :p