Aik Mohray Ka Safar - by Javed Akhtar
جب وہ کم عمر ہی تھا
اُس نے یہ جان لیا تھا کہ اگر جینا ہے
بڑی چالاکی سے جینا ہو گا
آنکھ کی آخری حد تک ہے بسِا طِ ہستی
اور وہ ایک معمولی سا مہرہ ہے
اکِ اِک خانہ بہت سوچ کے چلنا ہو گا
بازی آسان نہیں تھی اُسکی
دوُر تک چاروں طرف پھیلے تھے مہُرے
جلاّد، نہایت سفاّک ، [...]




