PakFellows Blog

The Heartbeat Of Pakistan

اے ارضِ وطن

اک نظم لکھیں
اے ارضِ وطن، ہم تیرے لئے اک نطم لکھیں
تتلی کے پروں سے رنگ چنیں
اُن سازوں سے آہنگ چنیں
جو روح میں بجتے رہتے ہیں
اور خواب بُنیں اُن پھولوں کے
جو تیری مہک سے وابستہ
ھر آنکھ میں سجتے رہتے ہیں
ہر عکس ہو جس میں لا ثانی
ہم ایسا اک ارژنگ چنیں
تتلی کے پروں سے رنگ چنیں
اور نطم لکھیں

وہ نظم کہ جس کے حرفوں جیسے حرف کسی ابجد میں نہیں
وہ رنگ اُتاریں لفظوں میں جو قوسِ قزح کی زد میں نہیں
اور جس کی ہر اک سطر میں خوشبو ایسے لہریں لیتی ہو
جو وہم گماں کی حد میں نہیں
اور جب یہ سب انہونی باتیں، اَن دیکھی، اَن چھوئی چیزیں
اِک دوجے میں مل جائے تو نطم بنے
اے ارضِ وطن وہ نظم بنے جو اپنی بُنت میں کامل ہو
جو تیری رُوپ کے شایاں ہو اور میرے ہنر کا حاصل ہو

اے ارضِ اماں، اے ارضِ وطن
تُو شاد رہے آباد رہے
میں تیرا تھا، میں تیرا ہوں
بس اتنا تجھ کو یاد رہے
اِس کشتِ ہنر میں جو کچھ ہے
کب میرا ہے
سب تجھ سے ہے، سب تیرا ہے

یہ حرف و سخن، یہ لوح و قلم
سب اُڑتی دُھول مُسافت کی
سب جوگی والا پھیرا ہے
سب تجھ سے ہے، سب تیرا ہے
سب تیرا ہے


امجد اسلام امجد

Download Himaqatein By Shafiq ur Rehman


اردو کے مزاحيہ ادب ميں شفيق الرحمن ايک معتبر نام ہے۔ اور اگر يہ کہا جائے کہ جديد مزاحيہ ادب ميں ان کا نام سر فہرست ہے تو مبالغہ نہ ہو گا۔  شفيق الرّحمن کے پلاٹ اور کردار زندگی کے واقعی حالات سے زیادہ قریب ہیں اور افسانے بلند پائے کے ہیں۔ ان کا مزاح محض مذاق کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اچھی خاصی رائے زنی پائی جاتی ہے۔



پولیس تھانہ

گزشتہ دنوں میرےایک دوست کوغلطی سے پولیس پکڑ کر لے گئی یاد رہے یہ غلطی میرے دوست کی نہیں پولیس کی تھی، لہٰذا اسے فوراٌ یعنی تین دن بعد چھوڑ دیا گیا مجھے اس کی خوش قسمتی پر رشک آ رہا تھا، جسے بلا وجہ جیل میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی ورنہ یہاں جیل جانے کے لیے تو بڑے بڑے لوگوں کو بھی گھنٹوں، تقریریں، توڑ پھوڑ، مارکٹائی اور نجانے کیا کیا ناپسندیدہ فعل کرنے پڑتے ہیں، پھر کہیں جا کر انہیں جیل جانے کا موقع ملتا ہے، لیکن مجھےحیرانی یہ ہوئی کہ لوگ اسے رہا ہونے کی مبارکباد دے رہے ہیں حالانکہ مبارکباد تو اسے اس بات کی دینی چاہیئے تھی کہ اب وہ عام آدمی نہیں رہا، کیونکہ جیل جانے والا انسانوں کے جمِ غفیر سے یکدم الگ ہو کر اپنی انفرادیت کا احساس دلاتا ہے جیل جاتے ہی وہ اس قدر اہم ہو جاتا ہے کہ اس کی ملاقات کے لیے کئی کئی سفارشی رُقعےلانا پڑتے ہیں، گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے تب کہیں وہ جھروکوں سےجھلک دکھاتا ہے جسے کبھی کسی نے آنکھ بھر کرنہیں دیکھا ہوتا، اسے دیکھتے ہی آنکھیں بھر آتی ہیں
جیل جانا دراصل شریف ہونا ہے، کہ شریف وہ ہوتا ہے جو جرم نہ کرے اور جرم ہمیشہ وہ کرتے ہیں جو جیل سے باہر ہوتے ہیں بلکہ جیل دنیا کا وہ خطّہ ہےجہاں سب سے کم چوریاں، ڈاکے اور قتل ہوتے ہیں، یوں بھی اب ہمارے ہاں جیلوں میں اتنی جگہ نہیں، جتنے اس کے مستحق افراد، سو اب یہی حل ہے جو چند شریف شہری ہیں انہیں جیلوں میں بند کر دیا جائے۔

ڈاکٹر محمد یونس بٹ کی کتاب شیطانیاں سے اقتباس

Have you ever read your Self?

پڑھ پڑھ عالم فاضل ہویا
کدے اپنڑے آپ نوں پڑھیا نہیں
جا جا وَڑدا مسجداں مندراں اندر
کدی اپنڑے اندر توں وَڑیا ای نہیں ۔
ایویں روز شیطان نال لڑدا ایں
کدی نفس اپنڑے نال توں لڑیا ای نہیں
بُلھے شاہ اسمانی اُڈدیاں پھَڑدا ایں
جہڑا کہر بیٹھا اونوں پھڑیا ای نہیں

You have learnt so much
And read a thousand books.
Have you ever read your Self?
You have gone to mosque and temple.
Have you ever visited your soul?
You are busy fighting Satan.
Have you ever fought your
Ill intentions?
You have reached into the skies,
But you have failed to reach
What’s in your heart!

- Baba Bulleh Shah

Download Maire 50 Pasandeeda Scene by Umera Ahmed (COMPLETE with 50 scenes)

کتاب: میرے 50 پسندیدہ سین

تحریر: عمیرہ احمد

عمیرہ کہتی ہیں مجھ سے لوگ اکژ یہ پوچھتے ہیں کہ آپکی پسندیدہ تحریر کون سی ہے یا پھر یہ کہ آپ اپنی کس تحریر کو بار بار پڑھتی ہیں؟ پسندیدہ تحریر کے جواب میں تو میں اپنی چند تحریروں کا نام دے سکتی ہوں مگر کس تحریر کو بار بار پڑھتی ہوں ۔ ۔ ۔ کسی تحریر کو دوبارہ پڑھنا مشکل کام ہے- میں تو کسی دوسرے کی کتاب کو بھی دوسری دفعہ نہیں پڑھتی اور کہاں یہ کہ اپنی ہی کسی تحریر کو بار بار پڑھا جاۓ۔

لیکن یہ ضرور ہے کہ اب تک لکھی جانے والی اپنی تمام تحریروں میں کچھ سین ایسے ہیں جو مجھے بے حد پسند ہیں اور میں پوری کتاب پڑھنے کی بجاۓ صرف وہ سین نکال کر پڑھتی ہوں- کتاب کو اس طرح پڑھنے کا اپنا ایک مزہ ہوتا ہے اور اپنی بعض تحریریں مجھے صرف کسی خاص سین کی وجہ سے پسند ہوتی ہیں کیونکہ پوری تحریر نہیں کبھی کبھار صرف ایک سین اتنا اچھا لکھا جاتا ہے- کہ وہ تحریر اسی سین کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے ۔

پاپولر فکشن میں کبھی بھی کسی رائٹر نے اپنے منتخب کردہ سینز کو کسی مجموعے کی صورت میں پیش نہیں کیا- میں کر رہی ہوں- یہ اردو فکشن میں ایک نئی چیز ہے اور میں امید کرتی ہوں آپ اسے پسند کریں گے ۔ آپ جن سینز کو اس کتاب میں پڑھیں گے وہ میری تحریروں کے بہترین سینز ہیں اور یہ وہ حصے ہیں جنھیں میں بار بار پڑھتی ہوں اور جن میں مجھے وہ خامیاں نظر نہیں آتی جو مجھے اپنی ہر تحریر میں نظر آتی ہیں۔

نوٹ :: اس کتاب کی اتنی واضح اور مکمل پی ڈی ایف فائل آپکو ویب پر کہیں اور نہیں مل سکے گی۔ یہ پاک فیلوزکی خاص پیش کش ہے۔



Pre Ramadan Reflections

It is important for us to prepare for the Holy Month of Ramadan in order to reap the maximum benefits from this month. Rasulullah (may the prayers of Allah and peace be upon him) and his noble Sahabah (may Allah be pleased with them) used to look forward to the coming of the blessed month of Ramadan. The Holy Prophet (sallallahu ‘alaihi wa sallam) would say in his supplications:

Allahumma barik lana fi Rajab wa Sha’ban wa ballighna Ramadan
“Allah bless us in the month of Rajab and Sha’ban and help us to meet and spend Ramadan (in a deserving manner).”

Ramadan is the month of excitement and enlightenment for Muslims. It is the month of revelation of the Holy Qur’an, the month of reading and reciting the entire Qur’an, the month of tahajjud and qiyamul layl, of tarawih prayers, of sadaqah, zakatul fitr, and zakatul mal.

No one can go anywhere without preparation, and no one invites a guest without preparing to welcome him/her. Similarly, to welcome Ramadan — the month of fasting — one has to prepare. The following are some tips to help you receive and welcome this noble month of Ramadan.

1. Try to fast on Mondays and Thursdays, as of today.
2. Start reading Qur’an daily after Salatul Fajr.
3. Spend some time listening to recitations from the Qur’an.
4. Train yourself to go to bed early so that you can wake up for Salatul Fajr.
5. Keep yourself in a state of wudu’ at all times.
6. Evaluate yourself daily before going to bed. Thank Almighty Allah for all the good deeds you do, and repent to Him for your mistakes and sins.
7. Give yourself some time alone, so that you can meditate, make dhikr, tasbih, takbir, tahmid, tahlil, and other forms of dhikr. You will experience spiritual elevation and you will enjoy life tremendously.
8. Those who can afford to make ‘Umrah before Ramadan comes should do so, and those who are able to perform ‘Umrah in Ramadan should do so. ‘Umrah in Ramadan is equivalent to (the reward of) a hajj.
9. Start giving (charity) daily, no matter how little it is. Make it a habit, like eating and drinking.
10. Find time to pray extra nawafil (optional) salah, such as Salatul Duha, Qiyamul Layl, and Salatul Tahajjud. (note: If you have fardh – obligatory – prayers to make up, it is much more important to fulfill those first.)
11. Spend more time reading Islamic books, especially the Holy Qur’an, books on Seerah (the life of the Messenger of Allah), hadith, and fiqh.
12. Find time to help others with your wisdom, knowledge, and other talents.
13. Try to write articles on Islam for Muslims and others for non-Muslims.
14. Associate with Muslim scholars, ‘ulama, and pious believers so that you may learn from them.
15. Train yourself to do good, no matter how insignificant it may seem, and render useful service to others.
16. Try to learn how to make da’wah to non-Muslims, and engage in this noble activity. It is an art requiring knowledge and training.
17. Try to spend more time with your family, and remind them to prepare for Ramadan as well.

From Ramadan Companion
by Faisal Abdur Razak

Download Aik Muhabbat Sau Afsaney by Ashfaq Ahmed

اشفاق احمد مرحوم ہمارے ملک کے جانے پہچانے افسانہ نویس تھے۔ ان کی تخلیقات تمام تر محاسن کے ساتھ ساتھ فکر و دانش سے آراستہ ہوتی ہیں‘ وہ قارئین کے ذہن کو سوچ کی نئی راہوں سے متعارف کراتی ہیں۔ ان کے فکری رویوں پر صوفیانہ تصورات کی گہری چھاپ ہے اور یہ نہ صرف ان کی تحریروں میں بلکہ ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں اور ڈراموں میں واضح طور پر نظر آتی رہی ہے۔

ایک محبت سو افسانے” اشفاق احمد کا پہلا افسانوی مجموعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی ڈراموں کی سیریز بھی ہے جو انہوں نے اسی نام سے لکھی ۔اور اس سیریز کے ڈراموں نے بڑی شہرت حاصل کی۔ بعد میں یہی ڈرامے نئے اداکاروں پر رنگین فلمبند کرکے ٹیلی وژن پر ایک دفعہ پھر پیش کیے گئے تو اس بار بھی یہ ڈراموں کا ایک مقبول ترین سلسلہ ثابت ہوا۔





  • Most Popular Posts

  • Recent Comments

  • Archives

  • Categories